English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعمیراتی کام بلڈنگ بائی لاز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں

گلبرگ ٹائون کے راشی بلڈنگ افسران بلڈر مافیا اور تعمیراتی قوانین پیروں تلے روندتے والوں کو تحفظ دینے میں مصروف
ڈائریکٹر ضرغام حیدر، ڈی ڈی شہزاد کھوکھر، اے ڈی عاصم صدیقی نے ٹرائیکا بنا کر چیف سیکریٹری کو ماموں بنانے کی تیاری کرلی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ احکامات نظرانداز، گلبرگ ٹائون کے راشی بلڈنگ افسران بلڈر مافیا اور تعمیراتی قوانین پیروں تلے روندنے والے افراد کو تحفظ دینے میں مصروف، تفصیلات کیمطابق کراچی شہر میں چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات خاص طور پر استعمال اراضی کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہار برہمی اور رہائشی پلاٹوں کے تجارتی مقاصد کیلئے استعمال کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اور غیرقانونی تعمیرات منہدم کرنے کے احکامات کے باوجود کرپٹ بلڈنگ افسران عوامی مفادات کا قتل کرکے ذاتی فوائد حاصل کرنے میں مصروف ہیں، بتایا جاتا ہے کہ ڈائریکٹر ضرغام حیدر، ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کھوکھر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم حسین صدیقی ٹرائیکا بناکر قومی خزانہ لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر کریم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر صبور بھی فرائض پر نوٹوں کو فوقیت دیکر غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد اور بلڈر مافیا کی ڈھال بنے ہوئے ہیں۔بہت جلد مخصوص غیرقانونی تعمیرات کیخلاف انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کرکے کاغذوں کا پیٹ بھرا جائیگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے