English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرمیوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی گورنر سندھ نے عوام کو خوشخبری سنادی

اب ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے، چین اور قطر کی سرمایہ کاری سے پاور پلانٹس تعمیر کئے گئے ہیں
پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے پلانٹس سے 1300 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جو ملکی ضرورت کا 13 فیصد ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ اس گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی کیوں کہ ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ بات انہوں نے پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ چین اور قطر کی سرمایہ کاری سے پاور پلانٹس تعمیر کئے گئے ہیں۔ اس منصوبے پر مجموعی طور پر3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ ان پلانٹس سے1300 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جو ملکی ضرورت کا13 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں بلکہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان سرمایہ کاری کیلئے زیادہ بہتر جگہ ہے۔ قبل ازیں پاور پروجیکٹ حکام نے گورنر سندھ کو بریفنگ دی اور پلانٹ کا دورہ کرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے