English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شبر زیدی کی طبیعت ٹھیک نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے‘عبد الحفیظ شیخ

چیئرمین ایف بی آر کی واپسی کا فیصلہ ہم نے نہیں کرنا بلکہ ان کے ڈاکٹر کریں گے‘مشیر خزانہ
شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں طبیعت خراب ہے اور وہ لمبی چھٹیوں پر ہیں‘میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر شبر زیدی کی طبیعت بہتر نہ ہوئی تو متبادل دیکھیں گے ، اگر نیا چیئرمین تلاش کیا تو شبر زیدی کی مشاورت سے کریں گے۔ وزارت خزانہ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کی ایف بی آر میں واپسی کا فیصلہ ہم نے نہیں کرنا بلکہ ان کے ڈاکٹر کریں گے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ شبر زیدی میرے فیورٹ ہیں۔ دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدے سے مستعفی ہونے کی تردید کر دی۔چیئرمین ایف بی آر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہواصحت کی خرابی کے باعث چھٹی پر ہوں ،فی الحال کام جاری نہیں رکھ سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے دی جانیوالی ذمہ داری کو بہتر انداز میں نبھانے کی کوشش کروں گا بشرطیکہ صحت ٹھیک ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے