اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے استعفے کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے کہا کہ عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا۔ فی الحال خرابی صحت کی وجہ سے ذمہ داریاں نہیں سنبھال رہا۔ دوسری طرف ذرائع کے مطابق شبر زیدی نے ذاتی وجوہات کی بناء پر ایف بی آر چیئرمین کے عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کیلئے احمد مجتبیٰ میمن‘ جاوید غنی‘ نوشین جاوید امجد کے نام زیر غور ہیں۔

