English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا،باغی ملیشیا نے اقوام متحدہ کی پروازیں روک دیں

القمر

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا کے باغی جنرل خلیفہ حفتر کی ملیشیا نے اقوام متحدہ کی پروازیں کی آمدورفت روک دی ہیں۔ اقوام متحدہ کے مشن کے مطابق ان پروازوں کی بندش سے نہ صرف امدادی سرگرمیوں کو نقصان پہنچے گا، بلکہ اس ملک میں قیام امن کے لیے ثالثی کوششیں بھی متاثر ہوں گی۔ حفتر ملیشیا ماضی میں بھی کئی بار اقوام متحدہ کی پروازوں کو ملک میں اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر چکی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی عالمی سلامتی کونسل میں بدھ کے روز لیبیا میں جامع اور غیر مشروط جنگ بندی کے مطالبے پرمبنی ایک قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ قرارداد میں لیبیا کے متحارب فریقین پر غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق اور سیاسی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا گیا۔ قرارداد میں متحارب فریقین سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس اپریل سے لیبیا میں جاری لڑائی کو غیرمشروط طور پرختم کیا جائے۔ قرارداد میں لیبیا میں غیر مشروط طورپر تمام فریقین پرجنگ بندی پر زور دیا جائے گا۔ چند روز قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے ایک بیان میں لیبیا کے بحران پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیبیا کا بحران گمبھیر شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے لیبیا میں بیرونی مداخلت کو ملک میں جاری انتشار کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔ ادھر لیبیا میں باغی ملیشیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پیر اور منگل کی درمیانی شب دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں واقع علاقے الکریمیہ میں فوج کے اسلحہ گوداموں کو بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔ اس گولہ باری کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی اور عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے