English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران پر پابندیوں کی خلاف ورزی کا امریکی الزام‘ 5 افراد زیرعتاب

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزارت انصاف نے نیو یارک اور ٹیکساس میں 5 افراد کو ایران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ایران سے تیل خریدے جانے اور اسے چین میں ایک ریفائنری کو فروخت کرنے کے انتظامات کیے ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اس سازش کا ارتکاب جولائی 2019ء سے فروری 2020ء کے درمیان کیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے تہران کی تیل برآمدات پر عائد پابندیوں کے باوجود چین اس وقت ایرانی تیل درآمد کرنے والا مرکزی ملک ہے۔ ٹرمپ نے مئی 2018ء میں ایرانی جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کے بعد تہران پر یہ پابندیاں عائد کی تھیں۔ الزامات کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی طور پر تیل کی فروخت کے لیے پولینڈ کی ایک کمپنی کو سامنے رکھنے پر اتفاق کیا اور ہر ماہ تیل کی دو کھیپوں کی منصوبہ بندی کی۔ امریکی وزارت انصاف نے واضح کیا کہ ملزمان میں سے 2 افراد نے غیر ملکی کھاتے بنانے کے لیے غیر ملکی پاسپورٹس کے حصول کی درخواست دینے پر آمادگی کا اظہار کیا جب کہ امریکی حکام کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا گی۔ قصور وار ثابت ہو جانے پر وزارت انصاف کے مطابق ملزمان کو 25 سال قید اور 12.5 لاکھ ڈالر جرمانے کی سخت سزا کا سامنا ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے