English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلشن اقبال ضیاء کالونی کی مرکزی سڑک پر تجاوزات کی بھرمار

صہبا اختر روڈ ضلع شرقی کو ضلع وسطی سے ملاتا ہے جہاں سے گزرنا محال ہوگیا
فٹ پاتھ کا وجود ختم، تجارتی سرگرمیوں اور موٹر مکینک کی دکانوں نے سڑک پر قبضہ جما رکھا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال کی مصروف ترین سڑک تجاوزات کی زَد میں آگئی، شہریوں کا اس سڑک سے گزرنا محال ہوگیا۔ پیدل چلنے کے لیے فٹ پاتھ کا وجود ہی ختم کر دیا، تجارتی سرگرمیوں اور موٹر مکینک کی دکانوں نے سڑک کے ایک ٹریک پر قبضہ کر لیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بُری طرح متاثر ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کی مصروف ترین سڑک صہبا اختر روڈ جو حسن اسکوائر ریلوے پھاٹک سے ہوتی ہوئی ضیا کالونی گلشن اقبال تک محیط ہے اس سڑک کو شہری ضلع وسطی جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن تجاوزات کی وجہ سے اس سڑک سے گزرنا انتہائی مشکل ہوگیا، ریلوے پھاٹک سے وسیم باغ تک کی سڑک پر تجارتی سرگرمیوں اور موٹر مکینک کی دکانوں میں تجاوزات قائم کر دی گئی ہیں، شہریوں کا اس سڑک سے گزرنا انتہائی مشکل عمل ہوگیا اس سڑک پر فٹ پاتھ تک ختم کر دی گئی ہے فٹ پاتھ کو دکانوں میں شامل کر لیا گیا ہے، دکانوں کے آگے گاڑیاں کھڑی کر دی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے