English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ذوالفقار آباد ٹرمینل پر تقریب میں دکاندار گتھم گتھا

وسیم اختردکانوں کا سنگ بنیاد رکھنے پہنچے تو ڈرائیورز نے احتجاج شروع کردیا، نعرے بازی بھی کی گئی
شدید بدنظمی اور ہاتھا پائی کے بعد پہلے مرحلے میں 918 دکانداروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ کردی گئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) میئر کراچی وسیم اختر نے ذوالفقار آباد آئل ٹرمینل میں دکانوں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب میں شدید بدنظمی ، دکاندار گتھم گتھا ہو گئے۔ میئر کراچی وسیم اختر کے سنگ بنیاد تقریب میں پہنچنے کے بعد دکانداروں اور آئل ٹینکر ڈرائیورں نے احتجاج شروع کردیا۔ ڈرائیورز آپس میں ہی لڑ پڑے اور بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ دکانداروں نے کے ایم سی اور میئر وسیم اختر کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مالکانہ حقوق کیساتھ دکانیں دی جائیں تاہم کچھ دیر بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا ٹرمینل میں 1521دکانیں تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 918دکانداروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹمنٹ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے