English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میئر سے کونسلر تک سب کرپشن میں مصروف ہیں ،مصطفیٰ کمال

مسئلہ اختیارات کا نہیں کردار کا ہے
چیف جسٹس آف پاکستان تجاوزات کے خلاف آپریشن سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو عدالت میں بلائیں
تجاوزات کے خلاف آپریشن کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے، نیب ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ مسئلہ اختیارات کا نہیں کردار کا ہے، میئر کراچی سے لے کر کونسلر تک سب کرپشن میں مصروف ہیں حکومت سے باہر آتے ہی نیب کے ہاتھوں پکڑے جائیں گے۔احتساب عدالت میں ساحل سمندر پر غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان تجاوزات کے خلاف آپریشن سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ کو عدالت میں بلائیں۔مصطفی کمال نے مطالبہ کیا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔انہوں نے ایم کیو ایم پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا اقتدار جیسے ہی ختم ہوا سب سے پہلے ایم کیو ایم چھلانگ لگائے گی میئر کراچی سے لے کر کونسلر تک سب کرپشن میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے