English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عدالتی حکم پرکارروائیاں تیز: 6 شادی ہالز سمیت 40 غیر قانونی تعمیرات گرادی گئیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے گرینڈ آپریشن گذشتہ 48 گھنٹوں سے جاری ہے جس میں بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا ہے
شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور بغیر نقشے کے تعمیر کی گئیں عمارتوں کی فہرست بھی مرتب کی جارہی ہے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ کے حکم پر شہر بھر میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، 48 گھنٹے میں 6 شادی ہالوں سمیت 40 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ہے شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی فہرست مرتب کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے حکم پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران شہر میں 6 شادی ہالوں سمیت 40 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا ہے، کارروائی جمشید ٹائون، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد، پاپوشنگر، نیو کراچی، سولجر بازار، گلشن اقبال سمیت دیگر علاقوں میں کی گئی ہیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آشکار داوڑ کے مطابق شہر بھر میں ایسی عمارتوں، شادی ہالوں، تجارتی مراکز کی فہرست مرتب کی جارہی ہے جو بغیر نقشے کے تعمیر کی گئی ہیں ایسی عمارتیں جن کا ریکارڈ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے پاس موجود نہیں ہے ان عمارتوں کو عدالتی حکم پر مسمار کیا جارہا ہے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے