ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کے طوفان میں دبے عوام کے گھرنہیں توڑ سکتے وزیراعلیٰ سندھ

بلاول بھٹو جب بھی عوامی بھلائی کی بات کرتے ہیں نوٹس آجاتا ہے،تجاوزات آپریشن میں متبادل انتظام کیے بغیرگھر نہیں توڑیں گے
آئی جی سندھ کے لیے نام وفاق کے کہنے پر دیے ہیں، امید ہے وزیراعظم جلد ان 5 ناموں میں سے ایک آئی جی سندھ لگا دیں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے طوفان میں دبے عوام کے گھر نہیں توڑ سکتے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت جاری تجاوزات آپریشن میں متبادل کا انتظام کیے بغیرگھر نہیں توڑیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو جب بھی عوام کی بھلائی کی بات کرتے ہیں تو نیب کا نوٹس آجاتا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیب میں کل پیش ہوں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے لیے نام وفاق کے کہنے پر دیے ہیں، امید ہے وزیراعظم جلد ان 5 ناموں میں سے ایک آئی جی سندھ لگا دیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چیف جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو حکم دیا تھا کہ کڈنی ہل پارک کی زمین پر غیر قانونی قبضہ ختم کرائیں ، تمام کے تمام گھر گرا دیں جبکہ میئرکراچی کو باغ ابن قاسم سے مکمل قبضہ 2 ہفتے میں ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے کراچی شہر کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا بتایا جائے کراچی کو جدید ترین شہر کیسے بنایا جا سکتا ہے، جبکہ سول انجینئرز، ماہرین اور ٹاؤن پلانز سے مدد حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں