احتجاجی تحریک کی قیادت ن لیگ کے صدر شہباز شریف کریں گے، ذرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے مارچ میں حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے مارچ میں لانگ مارچ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ احتجاجی تحریک کی قیادت مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کریں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا مشہود نے بھی تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک کی تصدیق کردی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس نا اہل حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکلا جائے، ان لوگوں کو ہم نے بہت وقت دیدیا ہے، اب مزید وقت نہیں دیں گے۔ رانا مشہود نے کہا کہ یہ نا اہل لوگ کل کو یہ نہیں کہہ سکیں گے کہ ہمیں وقت نہیں دیا گیا۔

