English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بچوں میں سستی، کابلی ڈپریشن کا مریض بنا سکتی ہے

لندن(نیٹ نیوز)برطانوی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ جو بچے نوبلوغت کی عمر میں زیادہ وقت بیٹھے رہنے میں گزار دیتے ہیں، جب وہ بلوغت کی دہلیز پر قدم رکھتے ہیں تو ڈپریشن میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتاہے۔ یونیورسٹی کالج لندن کے آرن کنڈولااور ان کے ساتھیوں نے مختلف اسکولوں میں پڑھنے والے 4200بچوں کو اس مطالعے کیلیے بطور رضا کار بھرتی کیا۔ ڈپریشن کا سب سے زیادہ خطرہ ان بچوں میں دیکھا گیا جو سب سے زیادہ سست تھے اور روزانہ 10گھنٹے تک بیٹھے رہتے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آرام پسندی جسمانی صحت پر ہی نہیں ذہن پر بھی اثر انداز ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے