English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیاری کے اسکولوں وکالجوں میں اسمبلی نہ ہونے پروزیرتعلیم برہم

سعید غنی کا اچانک دورہ، کالج کے پرنسپل سمیت متعدد اساتذہ غیر حاضر،طلبہ بھی نہیں تھے
اسکولز اورکالجزمیں صبح 8:30 بجے اسمبلی کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے‘ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیرتعلیم ومحنت سندھ سعید غنی نے منگل کے روز اچانک صبح سویرے لیاری کے مختلف اسکولوں اورکالجوں کادورہ کیا اور وہاں اساتذہ کی حاضری اور تدریس کے عمل کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیرنے اسکولوں اور کالجوں میں اسمبلی کے انعقاد نہ ہونے اورکالج میں پرنسپل کا وقت پرموجود نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہارکیا۔ لیاری کے مختلف اسکولوں اورکالجزمیں طلبہ وطالبات کی انرولمنٹ میں کمی پر صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات دی کہ قریب کالجوں اور اسکولوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائے اور جہاں جہاں انرولمنٹ کم ہیں وہاں کالجوں اور اسکولوں کو ضم کرنے کے حوالے سے بھی رپورٹ مرتب کرکے انہیں دی جائے۔ اسکولز اورکالجزمیں صبح 8-30 بجے اسمبلی کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے اورجواساتذہ غیر حاضر یاوقت پرنہیں آتے ان کے خلاف محکمہ جاتی ایکشن لیاجائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کالجزکراچی حافظ عبدالباری جبکہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت اور دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر جب کالج پہنچے تو کالج کے پرنسپل سمیت متعدد اساتذہ غیر حاضر تھے جبکہ وہاں طلبہ بھی موجود نہیں تھے ، جس پر صوبائی وزیر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے کالج سے ملحقہ عبداللہ ہارون گورنمنٹ اسکول کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر اسمبلی کے انعقاد نہ ہونے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہدایات دی کہ روزانہ اسمبلی کے انعقاد کو نہ صرف ممکن بنایا جائے بلکہ اس کی تصاویر اور ویڈیو کلپس بھی انہیں بھیجی جائیں۔ صوبائی وزیر نے تدریس کے عمل کا بھی جائزہ لیا تاہم طلبہ کی انرولمنٹ کی کمی پر بھی تشویش کااظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے