English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام سندھ میں کرپشن کاانکشاف

نیب نے پروگرام منیجر عبدل خلیق شیخ کیخلاف بھی تحقیقات شروع کردیں
ہیپا ٹائٹس سے لوگ مر رہے ہیں اور ان کی تجوریاں بھری جارہی ہیں ٗ سندھ ہائیکورٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام سندھ میں بھی کرپشن کا انکشاف‘ نیب نے پروگراممنیجر عبدالخلیق ویخ کیخلاف بھی تحقیقات شروع کردیں۔ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام سندھ کے پروگرام منیجر عبدالخلیق شیخ کی نیب تحقیقات سے متعلق سماعت کی دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے پروگرام منیجر ہیپاٹائٹس کنٹرول سندھ پر برہمی کاا ظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ سندھ میںہیپاٹائٹس سے لوگ مررہے ہیں اور ان کی تجوریاں بھرتی جارہی ہیں۔ ہیپاٹائٹس کی ویکسین تک دستیاب نہیں ہے۔ غربت کی لکیر کیا ہوتی ہے ان کو کیا معلوم‘ نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کیخلاف انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے‘ عدالت نے ملزم کیخلاف 17 مارچ کو تحقیقاتی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے