English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جانوروں کا غیر قانونی ذبحہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

چھاپہ مار ٹیموں نے ذبح شدہ 257 کلو گرام گوشت ضبط کرکے زولوجیکل گارڈن میں جمع کرادیا
بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ ویٹرنری سروسز نے دکانداروں کو قانون کی پاسداری کی ہدایت کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ ویٹرنری سروسز کی چھاپہ مار ٹیم نے جانوروں کے غیر قانونی طور پر ذبیحہ کرنے والے افراد کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز عزیزآباد، عائشہ منزل، حسین آباد، کریم آباد اور گارڈن کی گوشت مارکیٹوں میں چھاپہ مار کر غیر قانونی ذبح شدہ 257 کلو گوشت قبضے میں لے کر زولوجیکل گارڈن میں جمع کرا دیا۔ محکمہ ویٹرنری سروسز نے جانوروں کو غیر قانونی ذبح کرنے والے اور گوشت فروخت کرنے والے تمام دکانداروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور غیر قانونی ذبیحہ فوری بند کر دیں اور وہ اپنی دکانوں اور اسٹوریج وغیرہ کو صاف ستھرا رکھیں، مکھیوں سے گوشت کو محفوظ رکھیں اور کے ایم سی کا جاری کردہ لائسنس دکانوں پر واضح طور پر آویزاں کریں۔ غیر قانونی اقدامات اور خلاف ورزی کرنے والے قصابان اور دکانداروں کو 1963 Act Control Slaughter Animal اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013ء کے تحت محکمہ ویٹرنری سزا دے سکتا ہے جو جرمانہ، ضبطگی مال، زندہ جانوروں کی ضبطگی سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے