English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب حکام کے شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے مارے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب حکام نے شریف خاندان کی ملکیتی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے اور وہاں سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا۔ نیب کے مطابق ان دفاتر سے شریف فیملی کی بے نامی کمپنیاں چلائی جاتی تھیں اور ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کی جاتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی نیب کے چھاپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکام نے ماڈل ٹاؤن میں 55 کے اور91 ایف پرواقع دفاترپرچھاپے مارے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف اپنے علاج کی غرض سے اس وقت لندن میں موجود ہیں جب کہ شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے