ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عرب ویمن اسپورٹس،سعودی ایتھلیٹ نے 12تمغے جیت لیے

شارجہ(جسارت نیوز)سعودی عرب کی ایتھلیٹ خواتین نے شارجہ میں منعقد ہونے والے عرب ویمن اسپورٹس ٹورنامنٹ میں 12تمغے اپنے نام کر لیے۔ سعودی گزٹ کے مطابق پانچویں عرب ویمن اسپورٹس ٹورنامنٹ میں گھڑسواری، تیراندازی، ہائی جمپ، کراٹے اور مختلف کیٹیگری کی دوڑ کے مقابلے ہوئے ۔ سعودی خواتین نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے بارہ تمغے حاصل کیے جن میں چھ چاندی اور چھ کانسی کے تمغے شامل ہیں۔شارجہ میں ہونے والیعرب ویمن اسپورٹس ٹورنامنٹ میں سعودی خواتین کی گھڑسوار ٹیم میں شہزادی عنود بنت عبداللہ، لامہ العجمی، غالیہ الموسی اور فنون الحمیدان شامل تھیں۔ سعودی گھڑ سوار ٹیم نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں