کراچی(اسپورٹس رپورٹر) سابق صوبائی وزیر کھیل اور اصغر علی شاہ میموریل اسپورٹس فاونڈیشن کے صدر ڈاکٹر سید جنید علی شاہ نے پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے مکمل میچز پاکستان میں ہونے کا خیر مقدم کیا ہے اور اسے پاکستان کرکٹ بورڈ کا بڑا کارنامہ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا بے شمار نامور غیر ملکی کرکٹرز کی ایونٹ میں شرکت اس بات کا ثبوت ہوگی کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے جہاں انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں میں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے بعد جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کو پاکستان مدعو کررہا ہے، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام میچز شائقین کرکٹ کی دلچسپی کا باعث بنیں گے، ایونٹ میں شریک تمام ٹیمیں متوازن ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی ٹیم کو فیورٹ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے ،ڈاکٹر سیدجنید علی شاہ
القمر
