کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج پر ہونے والی ہلاکتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کی بائیولوجیکل اینڈ کیمیکل ڈیمیج کنٹرول ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ کیماڑی میں ہونے والے واقعے سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تحقیقات شروع کردی گئی ہے، رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ایس ایس پی سٹی کراچی مقدس حیدر کے مطابق رات 8 بجے کیماڑی کے مختلف مقامات میں اچانک گیس کی بو پھیل گئی جس سے شہری متاثر ہونا شروع ہوئے۔دوسری جانب اس واقعے کے بعد کیماڑی میں افواہ پھیل گئی کہ چائنا سے آئے ہوئے کسی کنٹینر کو کھولنے کے بعد علاقے میں وائرس پھیل گیا ہے۔کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ پورٹ پر لنگر انداز کسی جہاز سے گیس کا اخراج نہیں ہوا ہے۔

