English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تبدیلی شروع، بے روزگار ہمارے ساتھ شامل ہونے لگے، مفتاح اسماعیل

ہر چیز اب اتنی اچھی ہوتی جارہی ہے کہ اس کی قیمت عوام کی دسترس سے باہر ہو رہی ہے، ن لیگ
کراچی (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے PS-115 اور PS-116 حلقہ شہباز شریف کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اب لوگ جوق در جوق حکومت کی نااہلی، مہنگائی، بیروزگاری سے تنگ آکر ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔ ہر چیز اب اتنی مہنگی ہوتی جارہی ہے کہ اس کی قیمت عوام کی دسترس سے دور ہوتی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم جلد ہی مشاورت سے تنظیمی معاملات حل کر لیں گے، ہمیں کسی کو نکالنا نہیں ہے بلکہ سب کے دلوں کو جوڑنا ہے۔ رانا مشہود نے کہاکہ 2020ء حکومت کے جانے کا اور مسلم لیگ کی حکومت آنے کا سال ہے، کارکن اپنی صفوں کو درست کریں۔ انہوں نے علاقہ کے سرگرم کارکن وقار تنولی مرحوم کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا، میزبان حاجی صالحین تنولی اور خواجہ غلام شعیب نے مفتاح اسماعیل اور رانا مشہود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محبت ہے کہ وہ یہاں کے تنظیمی معاملات اور ہمارے کارکنوں کی حوصلہ افزائی میں ہمشیہ آگے آگے رہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے