ویلنگٹن (جسارت نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ نے بھارت کے خلاف2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کرینگے، کائل جیمسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ نے تجربہ کار ٹرینٹ بولٹ کا بھی خیرمقدم کیا ہے، جو آسٹریلیا میں باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اپنے دائیں ہاتھ پر چوٹ لگنے کے بعد انجری کا شکار ہوگئے تھے اور وہ آخری ٹیسٹ کے ساتھ محدود اوورز کی سیریز سے بھی محروم ہوگئے تھے۔ بولٹ بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بولٹ کی واپسی سے نیوزی لینڈ ٹیم کا بولنگ کا شعبہ مضوط ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 فروری ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 فروری سے 4 مارچ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ہے۔
نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
القمر
