English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نےٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی  ٹیم کی کپتانی چھورنے کا اعلا ن کردیا ہے۔

35 سالہ جنوبی افریقی بلے بازفاف ڈوپلیسس نے فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی  ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلا ن کردیا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ تینوں میں اپنے ملک کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

انہوں نےکہا کہ تینوں فارمیٹ میں جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی اور اس کی کپتانی کرنا میرے لئے اعزاز ہے، کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ میری زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک تھا، لیکن وہ اب نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا وہ جنوبی افریقہ کی نئی قیادت کے ساتھ مل کر ٹیم کی ازسر نو تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔

فاف ڈوپلیسس کی کپتانی چھوڑنے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک کو جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کپتان بنائے جانے کا امکان ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے