English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ ملک کی ضرورت ہیں، وسیم خان

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پروفیسر اعجاز فاروقی کراچی کے کھلاڑیوں اور کلبز کے لیے بہترین کام کررہے ہیں مجھے اعجاز فاروقی کرکٹ ٹور نامنٹ میں ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر آکر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار وسیم خان مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران ٹی ایم سی گرائونڈ پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ یہ ٹورنامنٹ پی سی بی کے اشتراک سے ہورہا ہے میں تصدیق کرتا ہوں کہ یہ ٹورنامنٹ پی سی بی سے منظور شدہ ہے انہوں نے ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کرکٹ کرائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں کرکٹ کے فروغ کے لئے ہم اسی طرح آپ کو سپورٹ کرتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہم پورے پاکستان میں اسی طرح کی کرکٹ کرانا چاہتے ہیں پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ جیسے ٹورنامنٹ پورے پاکستان میں ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے