مزارات کے بجلی بلوں کے واجبات کی ادائیگی شروع فروری 19, 2020 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے مزارات کے بجلی کے بلوں کے واجبات کی مد میں رقم کی ادائیگی شروع کردی۔ کے الیکٹرک کے ذرائع نے مزارات کی انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے کہ بلوں کی ادائیگی کے بعد بجلی بحال کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔