English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل میں شریک غیر ملکی کھلاڑی اور مہمان کو ا سٹیٹ گیسٹس کا درجہ دے دیاگیا

القمر

ملتان(جسارت نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں اور مہمانوں کو ا سٹیٹ گیسٹس کا درجہ دے دیا ،غیر ملکی سکیورٹی کنسلٹنٹس، براڈ کاسٹرز اور میڈیا پرسنز کو بھی ا سٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہو گا جبکہ ٹیموں کا غیر ملکی سپورٹنگ اسٹاف بھی اسٹیٹ گیسٹس میں شامل ہوگا۔ مہمانوں کو ا سٹیٹ گیسٹس کا درجہ ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے میچوں کے انتظامات کی نگرانی خود سنبھال لی،ہائی پروفائل ایونٹ پی ایس ایل کے ملتان میں کھیلے جانیوالے میچوں کے انتظامات جاری ہیں۔ ان میچز میں جنوبی پنجاب کے شائقین کرکٹ ایک عشرہ سے زائد عرصہ بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے