ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سرکلر ریلوے ٹریک آپریشنل بنانے کیلئے سروے مکمل

پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن نے تخمینے سمیت ایک جامع پروگرام مرتب کرکے ہیڈ کوارٹرز بھیج دیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کو آپریشنل بنانے اور بحالی کے کاموں پر مفصل سروے مکمل کر لیا، اس ضمن میں کراچی ڈویژن نے تخمینے سمیت ایک جامع پروگرام مرتب کرکے ریلوے ہیڈ کوارٹرز کو بھجوا دیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ جھاڑیوں کو ہٹانے، اسٹیشنوں کی بہتری اور تزئین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ریلوے انتظامیہ نے گیلانی ریلوے اسٹیشن پر ناجائز قابضین سے جگہ کی واگزاری کا کام بھی مکمل کر لیا ہے، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے پہلے مرحلے میں وزیر مینشن ریلوے اسٹیشن سے ڈرگ روڈ اسٹیشن تک کاحصہ آپریشنل کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں