English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گیس کے اخراج میں اداروں کی غفلت سامنے لائی جائے، خالد مقبول صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کیماڑی کے علاقے میں پراسرار زہریلی گیس کے پھیلنے سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ فوری طور پر گیس سے متاثرہ افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں اور اس امر کی تحقیقات کی جائیں کہ یہ گیس کس طرح سے خارج ہوئی گیس کے اخراج میں اداروں کی غفلت سامنے لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے