English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سپر لیگ کا آغاز آج ہوگا،ٹرافی کی رونمائی ہوگئی

القمر

کراچی(سید وزیرعلی قادری) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آج سے کراچی میں شروع ہوگا، افتتاحی تقریب شام 6 بجکر 45 منٹ پر منعقد ہوگی جس میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا، تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت چیئرمین پی سی بی احسان مانی، تمام فرنچائز کے مالکان اور تمام ٹیموں کے کپتان شرکت کریں گے، افتتاحی تقریب میں آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ پی ایس ایل فائیو میں 10 لاکھ امریکی ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے، لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔ 2016ء سے شروع ہونے والی لیگ درجہ بدرجہ پاکستان منتقل ہوئی۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے تاہم ایونٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ کو پاکستان لانے کا آغاز کیا گیا تھا۔ لیگ میں دنیا بھر کر نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم لیگ میں ٹائٹل کا دفاع کریگی۔ مہمان کھلاڑی کے تحفظ کیلیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ شاندار افتتاحی تقریب کے بعد رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈکے درمیان افتتاحی میچ کا آغاز ہوگا۔ 21 فروری کو سہ پہر 3 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ رات 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پہلی مرتبہ لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہونگی جن کے درمیان 34 میچز مختلف وینیو پر کھیلے جائیں گے، ابتدائی میچ 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں شامل 6 ٹیموں جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز شامل ہیں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کے 14 میچز لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور 3 ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل لیگ کے پہلے ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں بھی مدمقابل آئی تھیں۔دوسری جانب پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے سیزن 5کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی،تقریب رونمائی میں،چیئرمین پی سی بی ، فرنچائزز مالکان اور کپتانوں نے شرکت کی۔اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے ٹرافی دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو تھمائی۔پی ایس ایل ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ ول سلور اسمٹس نے تیار کی، جس کے اوپر ایک چاند اور تکون ستارہ پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے، ٹرافی کی لمبائی 65سینٹی میٹر ہے اور اسکا وزن 8کلو ہے۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ مستقبل میں پشاور اور کوئٹہ میں بھی پی ایس ایل کے میچز ہوں گے،آئی سی سی کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر سکتا ہے، پی ایس ایل پاکستان میں ہو گا اور ہم نے جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔
کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر چیئرمین پی سی بی ، ٹیموں کے کپتان ودیگرکا گروپ فوٹو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے