کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ساؤتھ فٹبال چمپیئن شپ 2019-2020زیر اہتمام ڈی ایف اے ساؤتھ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ککری گراؤنڈ میںشاندار فائنل حیدری بلوچ نے 1-0سے جیت کر ٹرافی کو اپنے شوکیش کی زینت بنالی۔30 ہزارشائقین فٹبال کی موجودگی میں کھیلے جانے والے شاندار فائنل حیدری بلوچ اور شفیع محمدن کے درمیان کھیلا گیاجب ریفری نے وسل لگا کر میچ شروع کیا تو دونوں ٹیموں کی طرف سے بہترین کھیل اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا دونوں جانب بہترین فئیر پلے ۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کا ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے مگر کمزور نشانے بازی کی وجہ سے گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے کھیل کے پہلے ہاف کے اختتام پر دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابررہیں۔ دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہی کھیل میں مزید تیزی آئی شائقین فٹبال نے دونوں ٹیموں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی شفیع محمدن کو مختلف مواقع پر اچھے چانس ملے خاص کرشفیع محمدن کے اسٹار فاروڈنعمان ڈوڈو کو مگر وہ فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ کھیل کے 86 ویں منٹ میں حیدری بلوچ کے شاہ رخ نے خوبصورت ہیڈ کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی اور5ہزار کیش انعام کے مالک بن گئے اور یہی گول میچ ونر ثابت ہوا۔فائنل کے مہمان خاص اقوام متحدہ کے مستقل مندوب بین اور پاکستان کے سابقہ وزیر خارجہ حسین عبداللہ ہارون تھے جنہوں نے اپنے دست مبارک سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈی ایف اے ساؤتھ کے گروپ لیڈر ناصر کریم، صدر ڈی ایف اے ساؤتھ کے صدر جناب جمیل ہوت ،جنرل سیکرٹری اقبال خان ، جنرل سیکرٹری سندھ ماسٹرعبدالرحمن بلوچ،ٹورنامنٹ کوارڈینیٹرنثار اسرار،سر دوست محمد دانش، شریف بلوچ، نوازدانش،نیشنل فٹبالر جمیل بلوچ،لالہ رحمن، محمدخالد خاص،زرخان بلوچ، جاوید بلوچ،حاجی شریف لالہ،خالد بلوچ اور دیگر ڈسٹرکٹ کے ممبران بھی موجود تھے۔بہترین ٹیم کاایوارڈ ہارونیہ اسپورٹس کو ملا اور کیش پرائز10ہزار روپے بیسٹ پلیر کے لئے3 نام دیے گئے 1 نعمان ڈوڈو ،2 شاکر لاشاری ،3 عزیر کارا جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کی طرف سے فیصلہ کیاگیا کہ تینوں کھلاڑیوں کو10,10 ہزار ایوارڈ دیا جائے بہترین گول کیپر کاایوارڈ شفیع محمدن کے شہروز کودیاگیا اور10ہزار روپے کیش بھی دیاگیا۔
حیدری بلوچ نے سائوتھ فٹبال چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کرلیا
القمر
