English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت اورپی سی بی نے اپنا وعدہ پورکردکھایا،اظہر زیدی

القمر

لاہور(جسارت نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق منیجر اظہر حسین زیدی نے کہا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو ایڈیشن 2020ء کا پاکستان میں مکمل انعقاد پر حکومت اور پی سی بی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے، پی سی بی نے پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا وعدہ پورا کر دیا، پی ایس ایل فائیو اب ایک تہوار بن چکا ہے جس میں بیرون ممالک سے لوگ آ کر شرکت کر رہے ہیں، پاکستان کی گرائونڈز سے تاریکیوں کے بادل چھٹے چکے، کھیل کے میدان اب آباد ہو گئے ہیں، شائقین کرکٹ بین الاقوامی کھلاڑیوں کو براہ راست اپنی دھرتی پر کھیلتا دیکھ کر نہایت پرجوش ہیں، قومی کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں اپنے ٹیلنٹ کاسکا جمایا، کرکٹ کی ترویج اور ترقی کیلئے ڈومیسٹک سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار ا ے پی پی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کا انعقاد پاکستان میں ہو رہا ہے جس پر مینجمنٹ کمیٹی مبارکباد کی مستحق ہے، پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کی گرائونڈز آباد ہو گئے ہیں جس سے دنیا کو بھی یہ تاثر گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور یہاں کے لوگ کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے