English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلا دیش اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آج شروع ہوگا

القمر

ڈھاکا (جسارت نیوز) بنگلا دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ آج سے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکا میں شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم دورہ کے دوران میزبان بنگلا دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کے علاوہ تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کریگی۔ مہمان ٹیم کے کپتان شان ولیمز اپنے بچے کی پیدائش کی وجہ سے واحد ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین کریگ ایرواین ان کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا، دوسرا ایک روزہ میچ 3 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 6 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے