English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمر اکمل پاکستان سپر لیگ نہیں کھیل سکتے

القمر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو معطل کردیا ہے جس کے باعث وہ پی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے۔

پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطل کیے گئے عمر اکمل کی جگہ انور علی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کو معطل کردیا جس کے سبب وہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

عمر اکمل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت فوری طور پر معطل کردیا گیا اور تحقیقات مکمل ہونے تک وہ کرکٹ کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے