English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میئر کراچی سے کوئی اختیارات نہیں چھینے، سعید غنی

صدر مملکت اور گورنر سندھ کراچی سے ہیں پھر بھی شہریوں کے مسائل حل نہیں ہورہے، صوبائی وزیر
وفاقی حکومت ای او بی آئی کو صحیح نہیں کرنا چاہ رہی، کاٹی میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب
کراچی( کامرس رپورٹر ) صوبائی وزیر تعلیم اورمحنت سعید غنی نے کہا ہے کہ سیسی میں جعلی رجسٹریشن کارڈز کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت نادرا کی مدد سے ساڑھے6 لاکھ ورکرز کا اسمارٹ کارڈ بنانے جارہی ہے، اس کام سے وہ الگ سامنے آجائیں گے جو واقعی میں حقدار ہیں،مئیر کراچی اختیارات چھیننے کی بات کرتے ہیں،ان سے کوئی اختیارات نہیں چھینے گئے ہیں،لوکل ٹیکس کانظام ضلع کے حوالے کردیا گیاہے،مزید یونین کونسل کو بااختیاربنانے جار ہے ہیں،سرکار چاہے بھی تو 100فیصد اسکول صحیح کرنا مشکل ہے،ہمارے ساتھ بہت سے لوگوں نے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت جو اسکول بنائے وہ اچھے چل رہے ہیں،انڈسٹریل گراؤنڈ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرونگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی)میں صنعتکاروں اور تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر کاٹی شیخ عمر ریحان،سی ای او کائٹ لمٹیڈ زبیرچھایا، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لیبر،سیسی اور ای او بی آئی زاہد سعید، سینئر نائب صدراکرام راجپوت نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان،گلزارفیروز،دانش خان، شیخ منظرعالم، فرحان الرحمان،احتشام الدین، باسط اکرم اوردیگر بھی موجود تھے۔سعید غنی نے کہا کہ صدر اورگورنر کراچی سے ہیں پھر بھی شہریوں کے مسائل حل نہ ہوسکے،وفاق میں کراچی کی نمائندگی ہے مگر پھر بھی کوئی کام نہیں کیا جاسکا،وفاق بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ای او بی آئی کو صحیح نہیں کرنا چاہ رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے