English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبہ سندھ : وزیر بلدیات ناصر شاہ لی مارکیٹ پہنچ گئے

54 سالہ قدیم بس اسٹینڈ کا دورہ کیا، ٹرانسپورٹرز سے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بدھ کو لی مارکیٹ میں قائم بس اسٹینڈکادورہ کیااوروہاں موجود ٹرانسپورٹرزسے ان کے مسائل دریافت کیئے۔تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے لی مارکیٹ میں قائم54 سالہ قدیم بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور وہاں موجود ٹرانسپورٹربرادری سے ان کے مسائل دریافت کئے اور ان کوجلدازجلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہاکہ ٹرانسپوٹرز حضرات ہمارے لئے محترم ہے،سندھ حکومت نے ہمیشہ ٹرانسپوٹرز کی بہتری کے لئے اقدامات کئے ہیں۔اس موقع پر سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپوٹرز کے چئیرمین کیپٹن ریٹائرڈ آصف محمود نے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ سید ناصرحسین شاہ ٹرانسپوٹرز کودرپیش مسائل کے حل میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے