ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یکم مارچ کو خواتین کا جلسہ تاریخ رقم کرے گا، مصطفی کمال

اختیارات اور وسائل گلی محلے کے منتخب نمائندوں کے پاس ہونے کا فارمولا ہمارے پاس ہے، چیئرمین پی ایس پی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ یکم مارچ کو خواتین کا ہونے والا جلسہ کراچی میں انشاء اللہ نئی تاریخ رقم کرے گا، پی ایس پی سیاست نہیں عبادت کر رہی ہے کیونکہ ہم اللہ کی مخلوق کی خدمت کرکے اللہ کو راضی کرنا چاہتے ہیں، عوام میرا ساتھ دیں ہم عوام کو حکمران بنائیں گے کیونکہ ہمارے پاس وہ فارمولا ہے جس کے ذریعے ہم ایسا نظام لائیں گے جس میں اختیارات اور وسائل گلی محلے کے منتخب نمائندوں کے پاس موجود ہوں تاکہ نہ صرف یہ کہ وہ اپنے مسائل خود حل کر سکیں بلکہ علاقے کے عوام منتخب نمائندوں کا احتساب بھی کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ سائوتھ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مصطفی کمال نے مزید کہاکہ کچھ ناعاقبت اندیش صوبے کا نعرہ لگا کر مہاجروں کی نسلوں کے دشمن بنانا چاہتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں