کولمبو (جسارت نیوز)سری لنکا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، آئی لینڈرز نے 290 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، دیمتھ کرونا رتنے اور اوشکا فرنینڈو نے نصف سنچریاں بنائیںِ، ویسٹ انڈین بلے باز شائی ہوپ کی سنچری رائیگاں گئی۔ ہفتہ کو کولمبو میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے، شائی ہوپ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 115 رنز بنائے، روسٹن چیز 41 اور ڈیرن براوو 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسرو اڈانا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں سری لنکا نے ہدف 49.1 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کپتان دیمتھ کرونا رتنے 52، اوشکا فرنینڈو 50 ، کوسال پریرا 42 اور ونندو ڈی سلوا 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، الزاری جوزف نے تین جبکہ کیمو پال اور ہیڈن واش نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ایک وکٹ سے ہرا دیا
القمر
