ویسٹ انڈیز کے کرکٹر اور پاکستان میں مقبول ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت سے نوازا جائے گا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے گی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے اعزازی شہریت دینے کی سمری پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت 23 مارچ کے موقع پر خصوصی تقریب میں دی جائے گی۔
ڈیرن سیمی کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی 23 مارچ کی تقریب میں نوازا جائے گا۔
