ایف آئی اے نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کرکے سیل کردیا‘ذرائع
کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی حرا عمر کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لیجنڈری اداکار عمر شریف کی بیٹی حرا مانی کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر فواد کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا، ایف آئی اے نے ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کرکے سیل کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے ڈاکٹر فواد ممتاز اور ایجنٹ کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا ہے، ایف آئی آر میں ڈاکٹر فواد ممتاز کے خلاف ناقابل ضمانت دفعات شامل کی گئی ہیں۔

