لیبارٹری ٹیسٹ کئے بغیر سویا بین منگوانے والی کمپنی کو کلیئرنس کا سرٹیفکیٹ دیدیا
کراچی (کرائم رپورٹر)سویا بین کا جہاز ہرکولیس جب برتھ پر آیا تو اس کی ڈسچارچنگ مناسب طریقے سے نہیں ہوئی اور امریکاسے یہ سویا بین منگوایا گیا ہے وہاں پر بھی اس کو مناسب طریقے سے فیومیگیٹ “fumigate ” نہیں کیا گیا ہے اور پاکستان میں بھی وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن نے جہاز کو نہ تو چیک کیا اور لیبارٹری ٹیسٹ کیئے بغیر سویابین منگوانے والی ایس ایس آئل کمپنی کو کلئیرنس سرٹیفکیٹ دے دیا تھا۔ جیسے جیسے برتھ کھلتے گئے اس سے اٹھنے والی سویابین ڈسٹ نے قریبی شہری آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیاتھا۔

