پاکستانی ایئرپورٹ پر موجود ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کو رشوت لینے کا ذریعہ بنا لیا
پیسے دو ورنہ کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کر کے گھر نہیں جانے دیں گے، ویڈیو وائرل
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس نے جہاں چین میں تباہی مچائی ہوئی ہے وہاں ہی یہ دوسرے ممالک میں بھی پہنچ گیا ہے۔ ہر ملک اپنے لوگوں کو اس وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ایسے میں حکومت پاکستان نے بھی کورونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام ایئرپورٹس پر ایمرجنسی نافر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے تھے کہ بیرون ملک سے آنے والے کسی بھی شخص کو تشخیص کئے بغیر نہ جانے دیا جائے۔لیکن اب ایک ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھاگیا ہے کہ پاکستانی ایئرپورٹ پر موجود ڈاکٹروں نے کورونا وائرس کو رشوت لینے کا ذریعہ بنا لیا ہے۔ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بیرون ملک سے آنے والے لوگوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اگر پیسے نہ دیئے تو کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کرکے ہسپتا ل بھیج دیں گے۔کورونا وائرس ایک ایسا مرض ہے جس کا علاج ابھی تک نہیں ڈھونڈا گیا۔چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کا علاج ڈھونڈنے میں ابھی تک چین حکومت بھی ناکام ہے، جبکہ دوسری جانب اس سے جان بحق ہونے والے لوگوں کی تعداد2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کا خطرہ پھیلا ہوا ہے۔جن ممالک میں اس کا خطرہ ہے، انہوں نے چین کے علاوہ کہیں سے بھی آنے والے لوگوں کے میڈیکل معائنے کے لئے اپنی ایئرپورٹس پر میڈیکل سنٹر قائم کر دیئے ہیں۔پاکستانی حکومت نے بھی ایئرپورٹس پر طبی معائنے کے سنٹر قائم کئے تھے، لیکن ان میں سے ایک ایئرپورٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ میڈیکل ڈاکٹر اور عملے نے بیرو ن ملک سے آنے والی خاتون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں پیسے دے ورنہ اس میں کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کر کے اسے ہسپتال بھیج دیں گے اور وہ اپنے گھر نہیں جا سکے گی۔

