English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیکرزسے بچائو: سرکاری افسران کو موبائل فونز تبدیل کرنے کا مشورہ

حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے اور چوری ہونے سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
قومی سلامتی سے متعلق معاملات ڈیل کرنے والے افسران کو سیکورٹی بورڈ کی نئی ایڈوائزی جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے ہیکرز کی حساس معلومات تک رسائی روکنے کے لیے سرکاری افسران کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں موبائل فونز تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکورٹی بورڈ نے نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں افسران کو ہیکرز کی جانب سے حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنے اور معلومات چوری ہونے سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی سے متعلق معلومات ڈیل کرنے والے افسران 10 مئی 2019ء سے قبل خریدے گئے اپنے موبائل فونز فوری تبدیل کر دیں۔ حساس عہدوں پر تعینات افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعے اہم معلومات شیئر نہ کریں کیونکہ واٹس ایپ معلومات کے تبادلے کے لیے انتہائی غیر محفوظ ہے۔ افسران کو اپنے واٹس ایپ بھی اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق اسرائیلی اور بھارتی کمپنیوں کی جانب سے افسران کا ڈیٹا ہیک کرکے چوری کیے جانے کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے