English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قذافی اسٹیڈیم میں عارضی اسپتال 23مارچ تک فنکشنل رہے گا

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں میچز کے دوران قذافی سٹیڈیم میں جنرل ہسپتال کی طرف سے قائم کردہ عارضی اسپتال 23مارچ تک فنکشنل رہے گا جہاں ڈاکٹر ز،نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے پہلے ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ڈاکٹر رانا محمد شفیق کو اس اسپتال کے لئے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔اس امر کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمود صلاح الدین نے پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کو اس قائم کردہ عارضی اسپتال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستان سپر لیگ کے انعقاد پر کسی بھی قسم کی طبی ضرورت سے نمٹنے کے لئے عارضی اسپتال کے قیام کا اعزاز لاہور جنرل اسپتال کے حصے میں آیا ہے اور انشاء اللہ ہم اپنے فرائض سے کسی طور بھی پہلو تہی نہیں کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے