کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل کراچی کشمیر ڈے ووشو کنگفو چیمپئن شپ 2020کی ٹرافی ڈسٹرکٹ ایسٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ڈسٹرکٹ کورنگی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کراچی ووشو کنگفو چیمپئن شپ میںکراچی بھر سے 6ڈسٹرکٹس کے ساتھ ڈسٹرکٹ جامشورو کی ٹیم سمیت بارہ ویٹ کیٹیگری میں 80 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام آل کراچی کشمیر ڈے ووشو کنگفو چیمپئن شپ 2020، کراس ایلیٹ کلب ڈسٹرکٹ کورنگی میں منعقد کیاگیاجس میں کراچی بھر کے ووشو کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے چیئرمین، گولڈ میڈلسٹ پروموشن آف اسپورٹس گورنمنٹ سندھ سعید عالم نے ربن کاٹ کر باقاعدہ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ کراچی ووشو کنگفو چیمپئن شپ میںکراچی بھر سے6 ڈسٹرکٹس کے ساتھ ڈسٹرکٹ جامشورو کی ٹیم سمیت 12 ویٹ کیٹیگری میں 80 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ ویسٹ نے پہلی پوزیشن، ڈسٹرکٹ کورنگی دوسری جبکہ تیسری پوزیشن کی ٹرافی ڈسٹرکٹ ملیر کے نام ہوئی جامشورو ٹیم کے منیجر فدا حسین بلوچ اور کوچ محسن ابڑو آکسفورڈ گرامر اسکول نے نمائندگی کی جبکہ آفیشل میں ظہور، شعیب، ذیشان اشرف، اقرار خان، انور شاہ، جمال درانی، مجیب، انشال صدیقی، اسامہ، نجیب، شجاعت علی، عبداللہ اور اسد اللہ و دیگرشامل رہیں، چیمپئن شپ کی نسبت کشمیر سے یکجہتی اور امن کا پیغام اصل مقصد تھا۔ اس کشمیر ڈے کی مناسبت سے سعید عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پاک وطن ہمیں اپنے بزرگوں کی بے پنا ہ قربانیوں کے بعد ملا ہے لہذا کھلاڑی امن کا سفیر ہوتا ہے اور ہم سب نے مل کر اس دھرتی کا امن برقرار رکھنا ہے کشمیر پاکستان کا شہہ رگ ہے کشمیر ایک دن ضرور پاکستان کا حصہ بنے گا،ہم ہر جگہ اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں۔سندھ ووشو کنگفوایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید عالم نے اپنے بیان میں کہا کہ اتنے عرصے سے و ہاب درانی اسپورٹس کیلئے کام کررہے ہیں جبکہ یوتھ کیلئے مثبت سرگرمیاں کرانے پر اقوام متحدہ و حکومت سندھ نے 2019 میں ایوارڈ سے بھی نوازا لہذا سندھ حکومت کو چاہیے کہ و ہاب درانی کو حکومت کی طرف سے اسپورٹس کے لیے جمنازیم دیا جائے تاکہ یہ اپنا کام اور اچھی طریقے سے کر سکے۔ چیمپیئن شپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر صدیق احمد خلیل تھے۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشل سے اپنے خطاب میں کہاکہ ہمارا مشن ،صحت مند نوجوان، روشن پاکستان ایک بہت ہی بڑا مشن ہے جس میں حکومتی سطح پر تعاون انتہائی ضروری ہے اور ووشو کے ایسے مقابلے دیکھ کر مجھے یہ محسوس ہوا کہ سندھ میں ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالوہاب درانی اور ان کی پوری ٹیم سندھ بلخصوص کراچی میں نوجوانوں کے لیے بالا تفریق کام جاری رکھے ہیں جس سے نوجوانان کو بہت پذیرائی ملے گی، میری اس مشن میں سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کیساتھ ہر قسم کی تعاون کے لیے تیار ہوں سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالو ہاب درانی کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے سندھ ووشو کے چیئرمین اور سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔ خطاب کے بعد تمام آفیشل میں شیلڈ ایوارڈ اور کھلاڑیوں میں میڈل اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔ مہمان خصوصی سندھ کک باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر صدیق احمد خلیل و ایک یادگاری شیلڈ ایوارڈ پیش کیا، آخر میں سیکریٹری سندھ ووشو کنگفو ایسوسی ایشن عبدالوہاب درانی نے اس چیمپئن شپ کی کامیابی پر تمام مہمانوں، آفیشل اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا پاکستان زندہ باد کے نعرے سے چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوا۔
کشمیر ڈے ووشو کنفو چیمپئن شپ کی ٹرافی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے نام
القمر
