English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں نوجوانوں کو وسائل اور موقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ

القمر

ہرنائی (جسارت نیوز) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے وسائل اور مواقع فراہم کئے جائیں، موجودہ صوبائی حکومت کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور صوبہ بھر کے اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کیلئے جدید سہولتوں سے آراستہ اسٹیڈیم بنارہی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے لورالائی میں انصاف پینل لیگ2020 کے فائنل کے موقع پر کھلاڑیوں اور شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر اِنصاف پینل لیگ2020 ء فائنل میچ کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کھیلوں کے میدان کو آباد کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے