English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 5؛ لاہورقلندرز کو بھی سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ فائیو میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث میزبان لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ فائیو میں گزشتہ روز میزبان لاہور قلندرز نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیےلہٰذا پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی قوانین کے تحت اگر کوئی ٹیم دوبارہ آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہے تو اُس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائدکیا جائے  گا۔

آن فیلڈامپائرز رینمور مارٹینیز اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شوزب رضا اور فورتھ امپائر ناصر حسین  نے سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز کو چارج کیا، جس کے بعد میچ ریفری محمد انیس  نے لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے