ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان دماغ کی بجائے زبان سے معیشت چلا رہے ہیں، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان دماغ کی بجائے زبان سے معیشت چلا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران نیازی ڈیڑھ سال سے دماغ کی جگہ صرف زبان سے معیشت چلا رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ جنگل نوکریاں دیں گے اور سکون قبر میں ملے گا، کیا عمران پاکستان کو شداد کی جنت بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت پر الزامات اور ان کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر نیا پاکستان بنایا جارہا ہے، ملک میں شرح سود 14 فیصد ہوگئی ہے، مہنگائی 15 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ عوام آٹا اور چینی دونوں سے محروم ہیں، کیا عمران کی فلاحی ریاست یہ ہے؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں