English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات کے بعد کھلبلی مچ گئی

شہباز شریف مشکوک شخص کو سابق وزیراعظم سے ملوانے کیلئے پراسرار انداز میں ایون فیلڈ لائے
پراسرار شخص نے اپنا منہ ڈھانپا ہوا تھا اور سر پر ٹوپی پہنی ہوئی تھی‘ ملاقات 40 منٹ سے زائد جاری رہی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) علاج کے غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات نے ہل چل مچادی۔تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں ایک پراسرار شخص نے ملاقات کی جو انتہائی خفیہ رکھی گئی، ملاقات کے لیے آنے والے پراسرار شخص کو میاں شہبازشریف اپنی گاڑی میں دو میل دور سے بٹھا کر لائے۔نوازشریف سے نامعلوم شخص کی ملاقات 40 منٹ سے زائد جاری رہی اور اس پراسرار شخص کو اپارٹمنٹ کے پچھلے دروازے سے نکالا گیا۔پراسرار شخص کو چہرہ چھپا کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ لایا گیا تھا، ان مناظر کو پاکستانینژاد برطانوی صحافی نے ریکارڈ کر لیا جب کہ ملاقات کے حوالے سے مذکورہ شخص سے سوالات کیے گئے تو انہوں نے جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔چہرہ چھپائے شخص کی نواز شریف سے پراسرار ملاقات پرسوال اٹھ گئے ہیں کیونکہ نوازشریف سے ان کے ا پارٹمنٹ میں پارٹی رہنما تک ملاقات نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی دروازے پر کاٹا گیا تھا اور سیاسی رہنماؤں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے