ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی برادری بھارتی مظالم کی شکار کشمیری خواتین کی آواز بنیں،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری خصوصاً خواتین سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کا دن ہے،7 دہائیوں سے کشمیری خواتین پر بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں اور بھارتی فوج کشمیری خواتین کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والی خواتین کو 5اگست کے محاصرے کے بعد مزید پریشانیوں کا سامنا ہے جس میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً خواتین سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں