English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نعمت اﷲخان کی نماز جنازہ آج دوپہر ادا کی جائیگی

سابق ناظم کراچی کافی عرصے سے بیمار تھے ، خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق سٹی ناظم کراچی اورجماعت اسلامی کے سینئررہنما نعمت اللہ خان طویل علالت کے باعث90سال کی عمرمیں انتقال کرگئے ہیں۔ترجمان جماعت اسلامی نے نعمت اللہ خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سابق ناظم کراچی کافی عرصے سے بیمار تھے، مرحوم کی نماز جنازہ آج بدھ اداکی جائے گی۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق نعمت اللہ خان کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،ان کا کا انتقال پیران سالی کے باعث ہوا ہے، سابق سٹی ناظم کراچی کا جسد خاکی اسپتال سے ڈیفنس میں واقع ان کے بیٹے کی رہائش گاہ پرمنتقل کیاگیابعدازاں ان کاجسد خاکی تدفین ہونے تک سرد خانے منتقل کردیا گیاہے۔ایک کامیاب وکیل، ایک متحرک فلاحی شخصیت اور ایک بے مثال ناظم کی پہچان رکھنے والے نعمت اللہ خان ہمہ پہلو شخصیت کے مالک تھے،نعمت اللہ خان یکم اکتوبر1930 کو مشہور مسلم بزرگ خواجہ معین الدین اجمیری کی نگری اجمیر شریف کے علاقے شاہجہاں پور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم شاہجہاں پور اور اجمیر سے ہی حاصل کی۔آپ کے خاندان نے 1948میں شاہجہاں پور، انڈیا سے پاکستان کی طرف ہجرت کی اور کراچی میں آبسا،کراچی آمد کے بعد ابتدائی دنوں میں آپ کے اہل خانہ کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے کئی سال تک ایک کمرے کے مکان میں زندگی گزارنا پڑی، اعلی تعلیم کے حصول اور خاندان کی بقا کے لیے آپ نے سخت جدوجہد کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے